میسورو،22؍جون (ایس او نیوز) میسورو ضلع میں مزید 16؍افراد کورونا وائر س سے متاثر پائے گئے،جن میں کے ایس آر پی کے 13؍کانسٹیبل بھی شامل ہیں، جنہیں بنگلورو کے پادرائن پورا میں تعینات کیا گیا تھا۔ اب تک میسور وضلع میں کل 145افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پادرائن پورا اور دوسرے علاقوں میں اپنی دیوٹی کرکے گذشتہ روز24؍ کے ایس آر پی کے اہلکار میسورو لوٹے تھے،جنہیں بعد میں لازمی طور پر کوارنٹائن کیا گیا جن میں سے 13؍پولیس اہلکاروں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ اس طرح فی الحال میسور میں کل 39؍افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔